پاک بنگلہ ٹی20 سیریز، لاہور پولیس کا فول پروف سیکورٹی پلان تیار

20 Jan, 2020 | 07:36 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک)پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونئٹی کرکٹ سیریز کے لیے لاہورپولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ،دس ہزار سے زائد اہلکار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

 لاہور ائیر پورٹ سے ٹیم کی آمد ، ہوٹل میں رہائش اور کرکٹ گراؤنڈ تک چپے چپے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ لاہور پولیس کی جانب سے سترہ ایس پیز،48ڈی ایس پیز،134انسپکٹرزاور592اپر سب آرڈینیٹ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔میٹرو بس کے روٹ کو بھی میچ کے دوران محدود رکھا جائے گا۔ ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔
ڈی آئی جی اپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پوری طرح تیارہیں۔ جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشاورت بھی جا ری ہے ۔
رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ میچز کے دوران شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
واضح رہے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی کے تین میچ چوبیس ، پچیس اور ستائیس جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کا میلا بھی جلد سجے گا ۔

مزیدخبریں