( شاہد سپرا ) لیسکو نے موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے برقی لائنوں سے ٹکرانے والے درختوں کی ٹہنیوں کو کاٹ دیا، مہم کے دوران سسٹم کی اپ گریڈیشن کا کام پندرہ مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے درختوں کی کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کر رکھا ہے تاکہ ٹرپنگ کا باعث بننے والے درختوں کو کاٹ دیا جائے۔ لیسکو جی او آر سب ڈویژن کے سٹاف نے جی او آر ون کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز سے ٹکرانے والے درختوں کی ٹہنیوں کی کانٹ چھانٹ کی تاکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنز سے ٹکرانے والے درخت نہ صرف صارفین بلکہ کمپنی سٹاف کے لئے بھی مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔ فیڈر انچارج پرویز اقبال کہتے ہیں کہ جی او آر سب ڈویژن کے علاقے میں درختوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے بریک ڈاونز ہوتے رہتے ہیں۔
شہر میں ہونے والی بارش اور آندھی کی وجہ سے لیسکو کے سسٹم میں ٹرپنگ معمول کی بات ہے تاکہ ٹہنیوں کی کانٹ چھانٹ سے ٹرپنگ کے واقعات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔