(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے سابق ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد انوار الحق کی خدمات مانگ لی ہیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اے سی جڑانوالہ عمر دراز گوندل کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ اسامہ شیرون نیازی کو اے سی جڑانوالہ تعینات کیا گیا ہے، سابق ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد انوار الحق کی خدمات بھی مانگ لی ہیں، کیپٹن (ر) انوار الحق اس وقت ڈی جی اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری تعینات ہیں۔
اسی طرح ڈی جی پی ایچ اے گوجرانوالہ محمد ایوب خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر اشتمال فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے،محمد خالد مسعود فاروقہ کو ڈی جی پی ایچ اے گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے،اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی رضوان قدیر کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔