نیب کو جاوید لطیف کیخلاف اہم ثبوت مل گئے

20 Jan, 2020 | 06:32 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ، نیب نے جاوید لطیف کی والدہ اور دو بھائیوں کے نام مبینہ طور پر چھ ارب روپے سے زائد کی جائیداد کا سراغ لگا لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق لیگی ایم این اے جاوید لطیف نے اپنے نام پر انتہائی کم مالیت کے اثاثہ جات رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب انویسٹی گیشن کے دوران یہ بات منظرعام پر آئی کہ میاں جاوید لطیف نے مبینہ طور چھ ارب مالیت کی جائیداد بھائیوں اور والدہ کے نام پر بنا رکھی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ پیشی کے دوران میاں جاوید لطیف اپنی والدہ اور بھائیوں کے نام جائیداد کی تفصیلات نیب کو فراہم نہ کرسکے تھے۔ نیب کی جانب سے میاں جاوید لطیف کی والدہ کیلئے سوالنامہ جبکہ بھائیوں کی طلبی کے سمن نکالے جائیں گے۔

مزیدخبریں