جوہرٹاؤن،چور فارمیسی اورسپر سٹور سے لاکھوں کی نقدی لے اڑے

20 Jan, 2020 | 06:26 PM

M .SAJID .KHAN

( فخرامام)تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، فارمیسی اورسپر سٹور کےملزمان تالےتوڑ کر لاکھوں کی نقدی لےاڑے،سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نےحاصل کرلی۔
شہرکے دیگرعلاقوں کی طرح نواب ٹاؤن کی حدود میں بھی ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، جوہرٹاؤن جی فورمارکیٹ میں ایک ہی جگہ پر فارمیسی اورسپر سٹور میں نقب زنی کی واردات ہوئی،چور2 لاکھ سے زائد نقدی لے اڑے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہےکہ ملزمان دروازے کےلاک کو توڑنےکے بعد ڈیجیٹل گلےسے نقدی نکال کرفرارہوجاتےہیں۔
متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں،جس کی وجہ سےکاروباری افراد خوف کا شکار ہیں،دکانداروں نےاعلیٰ پولیس افسران سےمطالبہ کیا کہ نواب ٹاؤن میں وارداتوں کی روک تھام کے لیےاقدامات اورملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،پولیس کے مطابق واقعات کا مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں