یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے آڈٹ کا فیصلہ، اہم انکشافات

20 Jan, 2020 | 05:45 PM

Arslan Sheikh

( ریحان گل ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات پرمکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مین کیمپس کے علاوہ پنجاب بھر میں 8 سب کیمپسز کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے مین اور سب کیمپسز میں مالی و انتظامی معاملات اور تقرریوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹی کا مکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کی اپنی رپورٹس پر اعتبار نہیں کیا جائے گا اور غیرجانبدار ذرائع سے آڈٹ کروایا جائے گا۔ جس کے لئے جلد ہی گورنر پنجاب سے اجازت حاصل کی جائے گی۔

مزیدخبریں