آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا

20 Jan, 2020 | 05:23 PM

Shazia Bashir

حافظ شہبازعلی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ تجربہ کار کھلاڑی سابق کپتان ثنا میر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

 قومی ویمن چیف سلیکٹرعروج ممتازخان نے قذافی اسٹیڈیم میں کپتان بسمہ معروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کیا۔ سابق کپتان ثنا میرکو حالیہ ناقص کارکردگی کی بناپر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، جویریہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

چیف سلیکٹرعروج ممتازخان کا کہنا تھا کہ ثنامیر کو ناقص کارکردگی پر ڈراپ کیا گیا اس میں کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ وہ تجربے کی بنیاد پر ثنا میر کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں تھی مگرسلیکشن کمیٹی نے پرفارمنس کی بنیاد پران کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا۔

عروج ممتاز خان کا کہنا تھا کہ ہماری ویمن کرکٹ میں بہتری آرہی ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ سلیکٹرزاور کوچز کو بھی جواب دہ ہونا چاہئیے، قومی ٹیم ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لئے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں