لاہوریئے ہو جائیں تیار،ملکی تاریخ کے سب سے بڑےثقافتی ایونٹ کا انعقاد

20 Jan, 2020 | 03:45 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ " لاہور بینالے 2020 " 26 جنوری سے شروع ہوگا، افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں دوسرے لاہور بینالے2020 کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، لاہور بینالے کی افتتاحی تقریب 26 جنوری کولاہور کے حضوری باغ میں ہو گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور بینالے کا افتتاح کریں گے، صدر مملکت گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ثقافتی ایونٹ لاہور بینالے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، لاہور بینالے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ ہوگا، جس میں 40 ممالک کے 88 بین الاقوامی آرٹسٹ حصہ لیں گے۔

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ان کا کہناتھا کہ ثقافت،سیاحت کو معاشی ترقی کے لئے فروغ دینا ہماری ترجیح ہے،لاہور بینالےجیسےایونٹ کا پنجاب کےدل لاہور میں انعقاد پاکستان کےسافٹ امیج کواجاگرکرےگالاہور بینالے کے لئے لاہور آنےوالےغیر ملکی مہمانوں کی شاندارمہمان نوازی کریں گے۔

مزیدخبریں