(راؤ دلشان) پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں،کون کیافرائض سرانجام دےگا؟ میٹنگ منٹس کی کاپی سٹی فورٹی ٹونے حاصل کرلی.
ضلعی انتظامیہ نےآلائیڈ محکموں اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوبھی بھاری ذمہ داریاں تفویض کردی، میٹروپولیٹن کارپوریشن قذافی اسٹیڈیم کےاطراف،پارکنگ ایریازاوروی وی آئی پیزروٹس پرلائٹینگ،تزئین و آرائش،پیچ ورکس،لائن اور لین مارکنگ کویقینی بنائے گی۔
بیس بیڈزکا ایمرجنسی ہسپتال کاقیام جنرل ہسپتال انتظامیہ عمل میں لائےگی، دس بیڈزپر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال پی سی ہوٹل میں گنگا رام ہسپتال انتظامیہ قائم کرے گی. میچزکےدوران چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ اتھارٹی کوجناح ہسپتال،سروسز اور جنرل ہسپتال کوہائی الرٹ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے،،میڈیکل کیمپس میں تربیت یافتہ عملےکی تعیناتی یقینی بنانی ہوگی۔
ریسکیوکاعملہ اور فائر فائٹنگ کی گاڑیاں قذافی اسٹیڈیم کےاطراف میں الرٹ رہیں گی، سول ڈیفنس آفیسرلاہور بم ڈسپوزل سکواڈکووی آئی پی پیزروٹ اوراسٹیڈیم کےاطراف میں حاضررکھےگا، ڈی جی پی ایچ اے مینجرپی سی بی کرنل ریٹائرڈایازسےرابطہ کرکے بیوٹیفیکیشن کےلیےاقدامات کو یقینی بنا ئیں گے، پاک بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کےپورٹریٹ اورفلکیکس کوآویزاں کیاجائےگا۔
لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اسٹیڈیم کےاندراور باہر صفائی ستھرائی کےانتظامات کو اڑتالیس گھنٹوں میں یقینی بنائےگی، تمام سینیٹیشن سٹاف کا ڈیوٹی روسٹربرائےانکلوثراور ٹوائلٹس کا قبل از وقت جاری کرنا ہوگا، چیف ایگزیکٹو لیسکوبجلی کی بلا تعطل فراہمی اور جنریٹرزکی فراہمی کو یقینی بنائے گا، ایم ڈی واسا سیکشن پمپس اورمشینری کوتیاررکھےگا۔
میٹنگ منٹس کےمطابق جنرل مینجرسوئی گیس بروقت گیس پائپ لائنزکی مینٹینینس کو یقینی بنانےکےپابند ہوں گے۔
پاک بنگلہ ٹی 20سیریز، کون کیا فرائض سر انجام دے گا؟
20 Jan, 2020 | 03:19 PM