(ریحان گل) پنجاب میں این جی اوز کی مانیٹرنگ کا معاملہ پر حکومت نے500این جی اوزکاسپیشل آڈٹ کروانےکی ہدایت کردی
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 500 این جی اوز کا سپیشل آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی،این جی اوزکی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ میں مبینہ ملوث ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، این جی اوز سوشل ویلفئیر، لیبر، انڈسٹریز اور محکمہ داخلہ میں رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں پہلے ہی1500 این جی اوز کو ڈی رجسٹر کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب میں اس وقت 3100 این جی اوز کام کر رہی ہیں، این جی اوز کے ڈیٹا کی جانچ کے بعد سپیشل آڈٹ کی ہدایت جاری کی گئی, پنجاب میں پہلے ہی1500این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخ کی جاچکی ہے.