لاہوریوں پر آوارہ کتوں کے وار جاری، مزید 95 کیسز رپورٹ

20 Jan, 2020 | 02:56 PM

وقار نیازی

(زاہد چودھری،عثمان علیم) لاہوریوں پرآوارہ کتوں کےوار، 24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں نےمزید 95 لاہوریوں کو کاٹ لیا۔ 20 روز کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہر گھنٹے میں2 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بننے لگے۔ نئے سال کے آغاز سے اب تک ایک ہزار سے زائد لاہوریئے آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔وزیراعلیٰ کے اختیارات بیوروکریسی کو منتقل ہونے کے باوجود افسر شاہی کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔  شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود بھی  انتظامیہ لمبی تان کر سو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی تحصیل سطح پر بنائی گئی کتوں کی تلفی کی ٹیموں کی سستی سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 121 آوارہ کتوں کو تلف کیا جا سکا جس میں تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 49 آواہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل کینٹ میں 20 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل سٹی میں 18 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل رائیونڈ میں 24 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،تحصیل شالیمار مہدی 10 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،مجموعی طور پر 121 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا.

مزیدخبریں