ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ ون کی کارروائی، غیرقانونی تین عمارتیں سربمہر

20 Jan, 2020 | 02:53 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ ون کی کارروائی، ایک غیر قانونی عمارت مسمار جبکہ تین عمارتیں سربمہر کردی گئیں۔   

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے فیروز پور روڈ اور شاہ جمال سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے ایک عمارت مسمار اورتین عمارتیں سربمہر کر دیں۔

 پرانا کاہنہ فیروز پور روڈ پر واقع ایک غیر قانونی کمرشل عمارت مسمار کردی، لنگر پھاٹک کے قریب دو غیر قانونی عمارتیں اورشاہ جمال سکیم میں ایک غیر قانونی شیڈ سربمہرکر دیا۔

ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ون سلمان محفوظ نے کارروائی کی، ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر ہارون، انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس بھی ہمراہ تھی۔

      

مزیدخبریں