(قیصر کھوکھر)آن لائن ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل نے دونوں کمپنیوں پر4 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ خزانہ عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہےکہ اوبر اور کریم ٹیکسی سروس پرجنرل سیلز ٹیکس چار فیصد کی شرح سے نافذ کر دیا ہے،اس حوالے سےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہے کہ چار فی صد ٹیکس رائیڈ اور رینٹ دونوں پر ہوگا،جسےکابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔