آٹے کی صوررتحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کر لیا

20 Jan, 2020 | 11:15 AM

وقار نیازی

(سٹی42) آٹے کی موجودہ صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ 
اجلاس میں آٹے کی طلب و رسد کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز کو گندم کی سپلائی پر بھی غور کیا جائے گا۔ آٹے کی قیمت اور دستیابی کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سمیع اللہ چودھری، میاں اسلم اقبال شرکت کریں گے۔ سیکرٹری خوراک آٹے کے نرخوں، سپلائی پر بریفنگ دیں گے۔ 

مزیدخبریں