’’ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا‘‘

20 Jan, 2019 | 11:29 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) سانحہ ساہیوال پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، واقعہ کو ظلم اور بربریت قرار دے دیا۔       

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ساہیوال میں ہونے والی ظلم و بربریت پر پوری پاکستانی قوم صدمے میں ہے۔ پاکستان کے ہر شہری کو اس واقعے سے شدید تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے نہتے والدین پر گولیاں چلا کر قتل کیا گیا، بحیثیت گورنر یقین دلاتا ہوں کہ انصاف ہوگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اس معاملے پر ہے، ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرحوم کے خاندان کو بھی یقین دلایا ہے کہ انشاءاللہ انصاف ہوگا۔

مزیدخبریں