شیشہ کیفے پر چھاپہ، ہولناک انکشاف سامنے آگیا

20 Jan, 2019 | 10:56 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) غالب مارکیٹ پولیس کا شیشہ اور آکسیجن شاٹ کیفے پر چھاپہ، مالک اور 9  افراد کو گرفتار کرکے 4 آکسیجن سلنڈر، 9 حقے اور فلیور برآمد کرلیے گئے۔

غالب مارکیٹ پولیس نے ایم ایم عالم روڈ پر قائم شیشہ اور آکسیجن شاٹ کیفے پر چھاپہ مارکر نوجوان طلبا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق طلبا کو شیشہ کیفے کی آڑا میں آکسیجن شاٹ لگوائے جاتے تھے، اس حوالے سے مالک اور تمام 9 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیشہ کیفے سے 4 آکسیجن سلنڈر، 9 حقے اور فلیور برآمد کرلیے گئے، ایس ایچ او عبدالواحد کا کہنا تھا کہ ملزمان عرصہ دراز سے شیشہ کیفے کے نام پر نوجوان نسل کو تباہ کررہے تھے۔

مزیدخبریں