ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل موسیقی

20 Jan, 2019 | 12:07 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان گلوکاراؤں سمیت ملکہ ترنم نور جہاں کی شاگرد گلوکارہ ترنم ناز نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا۔

محفل موسیقی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہرعلی خان سمیت ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی سمیت فیملیز کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور مختلف سکولز کالجز کی طالبات کی گائیکی بھی سنی۔  

گلوکاراؤں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے مقبول گیت سنائے اور بھرپور داد سمیٹی، ملکہ ترنم کی شاگرد گلوکارہ ترنم ناز نے بھی اپنی گائیکی سے شائقین کو بھرپور تفریح دی۔  

ملکہ ترنم نور جہاں بلاشبہ موسیقی کاایک عظیم نام ہے اور رہے گا اور ان کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنا ہی آرٹ کونسل کا کام ہے۔

مزیدخبریں