ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردہ خانوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کا معاملہ,ریکارڈ جمع ہونا شروع

مردہ خانوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کا معاملہ,ریکارڈ جمع ہونا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان:انویسٹیگیشن پولیس نے بالاآخر سال 2017 میں ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ  جمع کرنا شروع کر دیا۔ پولیس تمام لاوارث لاشوں کے فنگر پرنٹس لے کر نادرا کو بھجوائے گی تاکہ انکی شناخت جلد کروائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مردہ خانوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کامعاملے میں انویسٹیگیشن پولیس کو نئی ہدایات  جاری کر دی گئ ہیں۔ آئندہ ملنےوالی تمام لاوارث لاشوں کےفنگرپرنٹس لینالازمی قرار دیا گیا ہے۔

تمام لاوارث لاشوں کی تصویر لینا اور فنگر پرنٹس لینا لازمی ہے۔

فنگرپرنٹس لاش کی شناخت کیلئےفوری نادراکوارسال کیےجائیں گے اور اس سلسلے میں تدفین سےقبل ورثاکوٹریس کرنےکی ہرممکن کوشش کی جائےگی۔

انویسٹیگیشن پولیس نے گزشتہ سال کےدوران لاوارث لاشوں کاریکارڈمرتب کرناشروع کر دیا ہے۔ انویسٹیگیشن پولیس پچلے سال ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کےکوائف جمع کر کے ان میں سے کتنوں کی شناخت ہوئی یہ تمام ریکارڈ مینٹین کیا جائیگا۔ سٹی42نے2 روزقبل لاوارث لاشوں کےحوالےسےمعاملہ اٹھایاتھا۔ اب اس پر تمام لاوارث لاشوں کا نا صرف پرانا ریکارڈ مینٹین کیا جا رہا ہے۔