(عمر اسلم ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست ملکی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔ بلا جواز احتجاج کرنے والے درحقیقت عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ سیاسی عناصر کی بے چینی بڑھ رہی ہے جو کہ اپنی منفی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، دھرنے والے میری نہیں ملکی ترقی کی مخالفت کررہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ سیاسی نوٹنکی کا ناٹک باشعور عوام نے بری طرح مسترد کر دیا، دھرنا گروپ نے صرف جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان کی گالیوں کا جواب عوام کی مزید خدمت کر کے دیا جائے گا۔
مزید جاننے کیلئے وٰیڈیو دیکھیں