راؤ دلشاد: مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت علی ہجویری فری ڈرگ بینک کے بورڈ آف مینجمنٹ کااجلاس، سالانہ کارگردگی اورفنانشل رپورٹ پیش کی گئی۔ علی ہجویری فری میڈیکل کمپلیکس کےقیام سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
تفصیلات کے مطابق میوہسپتال میں علی ہجویری فری ڈرگ بینک کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں حاجی محمد طارق، ڈاکٹر ظہیرالحسن میر، ڈاکٹر تجاورحسین، ڈاکٹرتبسم، ڈاکٹر شیر محمد مسعود، ڈاکٹرمحمدعلی، ڈاکٹرمحمد اقبال،خواجہ احمدعثمان، ڈاکٹرزاہدپرویز،میاں وقاص،میاں وقارحسین، چودھری شبیرگجر،محمد سمیع ارشدشریک تھے۔ اس دوران سابقہ بورڈ میٹنگ کی توثیق سمیت سابقہ میٹنگ میں ہونےوالے فیصلوں پرعمل درآمد کاجائزہ لیا گیا۔ علی ہجویری فر ی ڈرگ بینک کی ویلفیئرسروس،فری ڈائیلسز سینٹر،،داتادربارڈسپنسری اورکینسرویلفیئرپرفارمنس سمیت فنانشل رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورمیں علی ہجویری فری میڈیکل کمپلیکس کےقیام سے متعلق معاملات زیرغورآئے۔
خواجہ احمدحسان کا کہنا تھا کہ علی ہجویری فری ڈرگ بینک دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ مفت ادوایات ملنےکےساتھ ساتھ معیارکابھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ایسے بینکس کےقیام کے لیے دیگر مخیر حضرات کو بھی کام کرنا چاہئے۔