ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باب پاکستان کی تعمیر نو کا ٹھیکہ حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو مل گیا

باب پاکستان کی تعمیر نو کا ٹھیکہ حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو مل گیا
کیپشن: City42 - Bab-e-Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) باب پاکستان کی تعمیر نو کا منصوبہ، پی ایچ اے نے منصوبے کیلئے تعمیراتی کمپنی کی بڈ فائنل کردی، حبیب کنسٹرکشن سروسز بڈ حاصل کر نے میں کامیاب،کل 21جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب منصوبے کاسنگ بنیاد رکھیں گے،منصوبہ دو سال میں دو فیز میں مکمل کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے ابتدائی طور پر800 ملین روپے کی سمری وزیرا علیٰ کو ارسال کردی ہے، پی ایچ اے آئندہ چند روز میں کنٹریکٹ ایوارڈ کردے گا۔ رواں مالی سال میں منصوبے کے لیے دو سو ملین مختص ہیں ۔ پی ایچ اے نے فنڈز ایلوکیشن دو سو ملین سے بڑھا کر آٹھ سو ملین کرنے کی بھی استدعا کی ہے جبکہ باب پاکستان میں کیمپ آفس بھی قائم کردیا گیا ہے۔