زین مدنی :لالی وڈ کی نامور اداکارہ و ماڈل وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ چاہت فتح علی خان سمیت وینا ملک کے دوستوں نے شرکت کی
قوالی لاؤنج گلبرگ میں وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب میں فلمساز نجم ملک ،شاعر وموسیقار قیصر ندیم گڈو ،پروموٹر عابد جاوید اور چاہت فتح علی خان سمیت وینا ملک کے دوستوں نے شرکت کی ۔وینا ملک نے بتایا کہ وہ اب اپنا کیرئیر بطور گلوکارہ شروع کریں گی۔
وینا ملک نے کہاکہ وہ اپنے کیرئیر میں بہت کچھ دیکھ رہی ہیں، اب ان کا فوکس اپنی اولاد پر ہے۔وینا ملک نےقومی ٹیم کیلئے بھارت کیخلاف ہونے والے میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا، انہیں بابر اعظم سے بہت سی توقعات ہیں ۔وینا ملک نے سالگرہ میں شریک دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور تحائف بھی وصول کئے ۔