ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ   کا ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن  کے ساتھ آپریشن ،تجاوزات کا خاتمہ 

 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ   کا ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن  کے ساتھ آپریشن ،تجاوزات کا خاتمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: والٹن کنٹونمنٹ بورڈ    نے  ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن  ککے شانہ بشانہ بڑی کاروائیاں کیں اور تجاوزات کا خاتمہ کیا 

ڈرائیکٹر جنرل ملٹری لینڈ ز اینڈ کنٹونمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی اینٹی انکور چمنٹ مہم روزانہ پر زور وشور سے جاری ہے  والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام مین روڈ ز پر آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات  کو ختم کیا گیا

آر۔ اے بازار، نشاط کالونی مین بازار، چونگی امرسدھو، فیروز پور روڈ ، غازی روڈ پنجاب سوسائٹی روڈ سائیڈ اور DHA سائیڈ ، شنگھائی روڈ مین بازار، بیدیاں روڈ ، بھٹہ چوک، جموں سٹاپ اور والٹن روڈ پر بھر پور طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے تجاوات کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ سی  ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضاء نے کہا کہ جب تک تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا یہ آپریشن جاری رہے گا