درنایاب: پہلی مرتبہ تمام بڑےشہروں کےلئے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ،۔سیوریج بائی پاس اورڈسپوزل سٹیشن بنیں گے۔وزیراعلی ٰ نے میگا پلان کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی والے189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کے لئے پلان فوری طلب کر لیا۔سیوریج کے سسٹم میں بہتری کے لئے سیوریج بائی پاس بنائے جائیں گے اور ڈسپوزل سٹیشن بھی قائم ہونگے۔ ۔ہر صوبائی حلقے میں 30،30 کلو میٹر روڈز کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔