سٹی42: بنگال ٹائیگرز کی بیڈ لک ہو گئی، میچ پلٹنے کا موقع ہاتھ سے پھسل گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے انڈیا کے تیسرے تباہ کن بیٹر سشریاس لائر کو آسانی سے رن آؤٹ کرنے کا چانس مِس کر ڈالا۔ ایک ہی اوور پہلے انڈیا کے دوسرے بیٹر ویرات کوہلی آؤٹ ہوئے تھے۔ 28 ویں اوور میں دوبارہ چانس ملا جو ٹائیگرز نے مس نہیں کیا اور انڈیا کی تیسری وکٹ گر ہی گئی۔ مستفیض الرحمان کی گیند پر شریاس نائر کا کیچ نجم الحسن شنتو نے لیا۔
24 ویں اوور میں مستفیض الرحمان نے شبمن گل کو آف سائیڈ پر فل لینتھ بال کی تو شبمن گل نے اسے مڈ آف پر ڈرائیو کیا، رن بنانے کے لئے آگے بڑھے، اس دوران مڈ آف پر نجم الحسن شنتو نے بال کو روک لیا تو شبمن نے رن بنانے کا ارادہ بدل دیا لیکن تب تک شریاس لاائر باؤلرز اینڈ سے آدھ وکٹ تک آ چکے تھے۔ نجم الحسن شنتو نے 27 میٹر دوری سے ڈائریکٹ ہٹ کرنے کی کوشش کی لیکن بال وکٹ کو نہیں لگی، وکٹ کے وپر باؤلر مستفیض موجود تھے انہوں نے بال کو کیچ کرنے مین کوتاہی کی، وہ پکڑ لیتے تو آسانی سے وہ بھی نائر کو رن آپٹ کر لیتے کیونکہ نائر تب بھی کریز سے بہت دور تھے۔
اس چانس کے مس ہونے کے صدمے سے نہیں سنبھلے تھے کہ اگلی بال پر شبمن گل نے مستفیض الرحمان کو لیٹ گلی میں چوکا مار دیا۔
23 ویں اوور میں رشاد حسین نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا، کوہلی کا کیچ سومیا سرکار نے لیا تھا۔ کوہلی آج چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں 38 گیندیں کھیل کر صرف 23 رنز بنا پائے تھے۔ کیپٹن روہت شرما اسسے پہلے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اب 28 اوور کی تیسری گیند پر مستفیض کی بال کو شریاس لائر نے اونچا کھیلا تو نجم الحسن شنتو نے دور سے آ کر کیچ لے لیا۔ شریاس 15 رنز بنا پائے ہیں۔
28 اوورز کے اختتام پر انڈیا 3 وکٹین گنوا کر 134 رنز بنا چکا ہے۔ انڈیا کا رن ریٹ بہتر ہے لیکن تیسری وکٹ گرنے کا دباؤ بہرحال موجود ہے۔ اب شبمن گل کے ساتھ کھیلے کے لئے اکسر پٹیل وکٹ پر ہیں۔ شبمن گل 75 گیندوں سے 53 رنز بنا چکے ہیں۔