احتشام کیانی: وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کردیا جبکہ محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے ناصر جاوید رانا کے جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائیکورٹ کو رپورٹ کریں گے۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کے سیشن جج ایسٹ تعینات کردیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے تبادلوں اور تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے۔