مری میں ایک بار پھر برفباری شروع، سیاحوں کی خوشی دوگنی ہوگئی

20 Feb, 2024 | 09:00 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے پوری وادی نے ایک مرتبہ پھر سفید پوشاک زیب تن کرلی۔

مری میں شدید ژالہ باری کے بعد ایک مرتبہ پھر برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، برف باری ہونے کے بعد وہاں موجود سیاحوں کی خوشی دوگنی ہوگئی۔ 

ژالہ باری اور برفباری کی وجہ سے مری میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مری کے سیاحتی مقامات مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، پنڈی پواٸنث، بھوربن پتریاٹہ، نیو مری، نھتیاگلی اور ایوبیہ میں، جہاں ملک کے دور دراز علاقوں سے سیاح برف باری دیکھنے ہر سال بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ 

مزیدخبریں