وزیرآباد :نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

20 Feb, 2024 | 07:17 PM

سٹی42: وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 

وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں ماں بیٹا فاضل ٹاون میں اپنے گھر موجود تھے جب ان کو قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ماں بیٹے کو سر پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتولہ ماں کی عمر پچپن سال تھی جبکہ بیٹے کی عمر چوبیس سال بتائی گئی ہے۔

وزیرآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیا اور کہا کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزیدخبریں