ویب ڈیسک : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 9 کی دھوم مچی ہے، کرکٹ کی رونق کو دوبالا کرنے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ننھے بچوں سے ملاقات کی، وہ بچوں گھل مل گئے۔ ننھے بچوں نے نگران وزیراعلی پنجاب و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے اٹوگراف لیا۔ بچوں نے اپنی شرٹس پر بھی آٹو گراف لئے اور محسن رضا نقوی کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پی ایس ایل نائن کے بہترین انتظامات پر کرکٹ پرستاروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔