آزاد امیدوار نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

20 Feb, 2024 | 06:33 PM

سٹی42: بہاولنگر کے  آزاد امیدوار میاں انعام باری شوکت لالیکا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے آزاد امیدوار میاں انعام باری شوکت لالیکا پی پی 238 سے کامیاب ہوئے تھے۔میاں انعام باری کی پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی جس میں  پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بلاول بھٹو کا خیرمقدم کیا۔

 یاد رہے کہ میاں انعام باری شوکت لالیکا نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید نذر محمود شاہ کو شکست دی تھی۔

مزیدخبریں