سنی اتحاد کونسل نے مزید آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے

20 Feb, 2024 | 06:16 PM

عثمان خان : کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل نے مزید آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔ 

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، جس کے بعد مجموعی طور پر جمع کروائے گئے سرٹیفیکیٹ کی تعداد 82 ہوگئی۔ 

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کروا دیں گے۔ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کروا دیے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 50 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے سرٹیفیکیٹ اور بیان حلفی جمع کروائے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں