اویس کیانی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے اور مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سینٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے فلسفے اور سوچ کو بھول کر 8 فروری کو اپنی حکمت عملی بنائے اور فساد و انتشار کی سیاست ختم کرکے مثبت جمہوری وپارلیمانی کردار کی طرف آئے۔ پی ٹی آئی 2013 اور 2018 کی تاریخ دوہرا رہی ہے، پہلے افضل خان، اس بار کمشنر صاحب کو لے آئے ہیں۔ گیلپ پاکستان نے الیکشن سے ایک ماہ پہلے سروے میں جو پیش گوئی کی تھی، الیکشن نتائج اس کے مطابق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا فارم 45 پاک اور ہمار ا فارم 45ناپاک نہیں چل سکتا ، خیبرپختون خوا میں دھاندلی کیوں نہیں ہوئی ؟ وہاں الیکشن امام کعبہ نے کرائے ہیں یا امام ابوحنیفہ نے؟۔