ایک سال میں 80 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک روانہ 

20 Feb, 2024 | 03:29 PM

طیب سیف : ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں 80 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ 

 ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 19.5 ملین مسافروں کو کامیابی سے پروسیس کیا۔ 9.2 ملین مسافروں میں سے 7.1 ملین پاکستانی اور 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے۔  10.3 ملین مسافروں میں سے 8.1 ملین پاکستانی شہری اور 2.2 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔ 

ملک بھر میں مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی آمد و روانگی کی امیگریشن چیک پوسٹس سائٹس/ آپریشنل ہیں۔ سب سے زیادہ 3.6 ملین پاکستانیوں نے بیرون ملک آمد و روانگی کے لئے لاہور ائرپورٹ سے سفر کیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے 3.5 ملین پاکستانی مسافروں نے سفر کیا۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ 1.1 ملین غیر ملکیوں نے آمد و روانگی کے لئے اسلام آباد ائرپورٹ سے سفر کیا۔ 

دوسری جانب ایف آئی اے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم نے  2935 اسٹاپ لسٹ کیسز کے خلاف کارروائی کی۔ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1602 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا، جبکہ 25 انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 1129 مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں اور یونان کشتی حادثے جیسے حولناک واقعات کی روک تھام کے لئے ائرپورٹس پر سخت اسکرینگ کا آغاز کیا گیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ ان پرسنز (TIP) رپورٹ 2023 میں پاکستان کی حیثیت کو ٹائر 2 میں برقرار رکھا۔ 

مزیدخبریں