ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔
دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک، یوٹیوب یا کسی ویب سائٹ پر مواد ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کو نہیں ہے، قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھنا پڑتا ہے۔ اس دوران پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی اس پر عدالت نے کہا کہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس سے فحش مواد ہٹایا جائے، کچھ بھی ہو احکامات پر عملدرآمد مکمل طور پر چاہیے اور تمام ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیں۔
عدالت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف فوری ایکشن لینے اور پورا چارٹ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔