ویب ڈیسک : انٹر بینک میں دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.45 روپے ہوگئی، گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی تھی۔
فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے رہی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی نسبت تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں 100 انڈیکس 222 پوائنٹس بڑھکر 60682 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 60 ہزار 459 پوائنٹدس پر بند ہوئی تھی۔