امیر بالاج قتل کیس: موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

20 Feb, 2024 | 10:59 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کے مقتول بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ شاہ عالم چوک میں ادا کی گئی جس میں تاجروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے، امیر بالاج کو اس کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔امیر بالاج کو گزشتہ اتوار کی شب چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مظفرحسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی جو کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام نکلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اورآرگنائزڈ کرائم یونٹ کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، حملہ آور کے موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔


 

مزیدخبریں