(اویس کیانی)مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،من و عن اضافےکاصارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 23 فروری کرے گا۔
خیال رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے،فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔