براہ راست کابینہ ڈویژن میں شامل،  پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید وقعت مل گئی

20 Feb, 2024 | 12:13 AM

سٹی42: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو  بین الصوبائی وزارت کے ماتحت اداروں کی فہرست میں سے نکال کر اسے  وزیر اظم کے براہ راست ماتحت ادارہ بنا دیا ہے اور  پاکستان کرکٹ بورڈ کو انتظامی لحاظ سے وفاقی کابینہ ڈویژن میں شامل کر دیا ہے۔ 

نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دئیے جانےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت بین الصوبائی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا  اور  وزارت بین الصوبائی رابطہ کا انچارج وفاقی سیکرٹری اب پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی نہیں رہا۔

مزیدخبریں