پہلے 6 اوورز کسی بھی ٹیم کیلئے بہت اہم ہوتے ہیں، پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرزکا اہم تجزیہ

20 Feb, 2023 | 11:56 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سلیم ملک کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ کا سکور اگر تھوڑا زیادہ ہوتا تو وہ جیت سکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کا نواں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا، جہاں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔  میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے شروع کے 6 اوورز بہت اہم ہوتے ہیں، اگر ان اوورز میں وکٹس گر جائیں تو ٹیم پریشر میں آجاتی ہے اور اس ٹیم کیلئے کم بیک کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اور اگر ان 6 اوورز میں سکور اچھا ہوجائے تو دوسری ٹیم پریشر میں آجاتی ہے۔ اس لئے یہ اوورز ٹیم کیلئے بہت اہم ہوتے ہیں۔  کوئٹہ کا سکور اگر تھوڑا زیادہ ہوتا تو وہ جیت سکتی تھی۔

فیلنڈنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو چاہیے کہ بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلنڈنگ پر بھی پوری توجہ دے۔ نئے پلیئرز کو یہ نہیں پتا کہ فیلنڈنگ کس طرح کرنی ہے اس میں کچھ غلطی مینجمنٹ کی ہے کہ وہ صرف بیٹنگ یا بولنگ کی بنا پر پلیئر سلیکٹ کرتے ہیں، اور ان کو یہاں آکر پتا ہی نہیں ہوتا کہ فیلنڈنگ کس طرح کرنی ہے۔ جبکہ ایک اچھے بولر یا بیٹر کو فیلنڈنگ میں بھی بہترین ہونا چاہیے۔ 

 سلیم ملک نے مزید کہا کہ بیٹنگ میں سب سے مشکل شاٹ سویپ شاٹ ہے، زیادہ تر پلیئر آؤ ٹ ہونے کے ڈر سے نہیں کھیلتے، جبکہ سپنرز کو کھیلنے کے لئے یہ شاٹ لازمی آنی چاہیے، اسے کھیلنے کا ڈر صرف پریکٹس کے ذریعے جاسکتا ہے۔ نئے پلیئرز کو چاہیے کہ اس کی ضرور پریکٹس کریں۔

سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض جبکہ کوئٹہ کی جانب سے حسنین اور نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی۔ حسنین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہار جانے کے باوجود میرے مطابق اتنی شاندار بولنگ پر حسنین کو مین آف دی میچ دینا چاہیے۔ 

محمد یوسف نے کہا کہ کوچز کو چاہیے کہ نئے لڑکوں کو  بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلنڈگ کی بھی پوری پریکٹس کروائیں۔ نئے پلیئرز کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جونیئر پلیئر کو چاہیے کہ سویپ شاٹ ضرور کھیلنا سیکھے،اس سے انہیں سپنرز کو کھیلنے اور اسے سمجھنے میں آسانی ہوگی، اور  اگرسپنرز کو اچھا کھیلنا چاہتے ہیں تو  دن میں 1 گھنٹہ  سویپ شاٹ کھیلنے کی پریکٹس ضرور کریں کریں۔ 

سابق فاسٹ بالرمحمد آصف کا کہنا تھا کہ بولر کو چاہیے کہ ہر میچ میں اپنی پوری پرفارمنس دکھائے، صرف ایک میچ مین اچھی پرفارمنس دیکھا کر باقی میچز میں برا پرفارم کرنا کسی اچھے بولر کی نشانی نہیں ہے۔ نسیم شاہ اگر تھوڑی سی اور پریکٹس اور اپنی بولنگ پر پورا فوکس کرے تو وہ ایک کلاس کا بولر بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ حسنین نے بہترین  بولنگ کی، دوسری جانب آج کے میچ میں وہاب ریاص نے بھی اچھا کم بیک کیا۔ بیٹرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے بیٹرز کو یہ بات سیکھنی چاہیے کہ بولر کو کس طرح کھیلنا ہے، اور خاص طور پر اسے کس طرح پریشر میں لانا ہے۔ 

محمد آصف نے مزید کہا کہ کسی بھی سینئر پلیئر کو چاہیے کہ اپنے جونیر پلیئر کو ایسا مشورہ دے جو آگے اس کے کام آسکے، کبھی بھی کسی کوئی برا مشورہ نہیں دینا چاہیے۔  

مزیدخبریں