پاک سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

20 Feb, 2023 | 11:05 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 94 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا،سوزوکی آلٹو ایک لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 44 ہزار روپے تک مہنگی ہوئی، سوزوکی ویگن آر ایک لاکھ 85 ہزار روپے سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک مہنگی کردی گئی۔

 سوزوکی کلٹس دو لاکھ 14 ہزار روپے سے لے کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے تک مہنگی کر دی گئی،سوزوکی سوفٹ کی قیمت میں 2 لاکھ دو لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ، کمپنی کاکہناہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں