قومی اسمبلی ؛منی بجٹ کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد

20 Feb, 2023 | 08:59 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے مالی ضمنی بل 2023 کی منظوری دے دی ،بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی منی بجٹ میں پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردیں۔

  سائرہ بانو اور عبدالاکبر چترالی کی طرف سے ضمنی مالیاتی بل میں ترامیم پیش کی گئیں،وزیرخزانہ نے ترامیم کی مخالفت کردی،مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ آپ شادی پر ٹیکس لگا رہے ہیں یہ تو ظلم ہے ،یہ ظلم تو ہندوستان، امریکہ میں بھی نہیں ہورہا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ یہاں پر شادیوں میں بے تحاشا اخراجات ہوتے ہیں ،عام ہوٹلز میں ہونے والی شادیوں پر اخراجات عائد نہیں کئے،کورونا سے پہلے سیمنٹ پر دو روپے ٹیکس عائد تھا ،کورونا کے دوران رعایت دی گئی جو اب واپس لے لی گئی ،25 فیصد ٹیکس صرف لگژری آئٹمز پر عائد کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی نے مالی ضمنی بل 2023 کی منظوری دے دی ،بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، قومی اسمبلی اجلاس بدھ کی شام چار بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

مزیدخبریں