نجم سیٹھی سے وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کی ملاقات

20 Feb, 2023 | 06:33 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد کی چیئرمین پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات،پاکستان پریمئر لیگ کے انعقاد کیلئے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں وزیر مواصلات پنجاب بلال افضل اور وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر شاہ بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کیلئے پنجاب حکومت پی سی بی کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ہر  ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ نے پی ایس ایل کی کامیابی کیلئے باقاعدہ وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے ،وزیر اعلیٰ کی منسٹریل کمیٹی پی سی بی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گی۔

  وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد میں حائل رکاوٹیں بروقت دور کی جائیں ،حکومت پنجاب کے تمام محکمے سکیورٹی ، ٹریفک مینجمنٹ و دیگر امور یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں