ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،راولپنڈی میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور،راولپنڈی میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملتان کی طرح لاہور اورراولپنڈی کے میچوں کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات سے متعلق فالواپ میٹنگ کی گئی، میٹنگ میں پی ایس ایل کے متعلق  لاہوراورراولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات  کا جائزہ لیاگیا۔ محسن نقوی نے ملتان کی طرح راولپنڈی کے کیمروں کو بھی سیف سٹی لاہور سے لنک کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے 4درجاتی سکیورٹی حصاربنایا جائے گا۔ سکیورٹی کویقینی بناتے ہوئے پی ایس ایل کے روٹس پر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے۔ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو متبادل روٹس سے باقاعدہ آگاہ رکھنے کے لئے موثر تشہیری مہم چلائی جائے۔ 
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سکیورٹی انتظامات کے متعلق موثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں بہترین کوآرڈینیشن رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہورکےگلبرگ کالج میں شائقین کرکٹ کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ معذور اوربزرگ افراد کے لئے کالج سے سٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، اس کے علاوہ پورے روٹ پرلائٹس لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
 راولپنڈی میں میچز کے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی میں 160کیمروں کی مدد سے پورے روٹ اورسٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
واضح رہےکہ اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،ابراہیم مراد، بلال افضل،عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او لاہور،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہوراورمتعلقہ حکام نے شرکت کی، اس کے علاوہ ملتان اورراولپنڈی کے کمشنرز،آر پی اوز،سی پی اوز،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوزاورسی ٹی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Bilal Arshad

Content Writer