ویب ڈیسک: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 267.75 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 281.50 روپے پر برقرار، جبکہ برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 317 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای 73.50 روپے پر برقرار ، جبکہ سعودی ریا ل20 پیسے اضافے کے بعد 70.70 روپے پر پہنچ گیا ہے۔