ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکی پونٹنگ کے بیان پر بابر اعظم کا دلچسپ جواب

رکی پونٹنگ کے بیان پر بابر اعظم کا دلچسپ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سے اپنی تعریف سننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

 بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رکی پونٹنگ نے میرے بارے میں جو کہا وہ میرے لیے ایک اچھا احساس ہے، ان سے اپنی تعریف سن کر میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ جب لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو آپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کے ذہن میں رہتا ہے کہ کوئی بڑا کھلاڑی آپ کے بارے میں بات کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کھلاڑی اس مقام سے گزرے ہوتے ہیں انہیں علم ہے کہ ابھی میرا مائنڈ سیٹ کیا ہے اور میں ان کی باتوں کو مثبت انداز میں لوں گا اور اپنی بہترین کارکردگی دِکھانے کی کوشش کروں گا۔

 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا دھیان ہمیشہ اس چیز پر ہوتا ہے کہ میری ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔

Bilal Arshad

Content Writer