ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 سینٹی میٹر کی دُم والی بچی کی پیدائش، تصویر وائرل

6 سینٹی میٹر کی دُم والی بچی کی پیدائش، تصویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برازیل میں 6 سینٹی میٹر لمبی  دُم کے ساتھ پیداہو نے والی بچی کو دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں 6 سینٹی میٹر لمبی دُم کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی  جسے فوری طور پر کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق   بچی کی پیدائشی دُم جلد سے ڈھکی ہوئی تھی جسے آپریشن سے ہٹایا گیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-20/318618_5052316_updates.jpg

ایک طبی جریدے کی رپورٹ میں اس بچی کی آپریشن سے قبل کی تصاویر اب شیئر کی گئی ہیں جب کہ بچی کی پیدائش 3 سال قبل ہوئی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش اسپائنا بیفیڈا ( پیدائشی نقص) کے ساتھ ہوئی ہے جس کے باعث ریڑھ کی ہڈ ی کی نشوونما متاثر ہوتی ہے، بچی کی اس حالت نے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا کردیا تھا، ڈاکٹرز نے آپریشن کے ذریعے  بچی کے اس سوراخ کو بند کرتے ہوئے دُم کو ہٹادیا  تاہم بچی کے دُم بننے کی وجہ کو  غیر معمولی قرار دیا۔

برازیل میں بچوں کے ڈاکٹر ساؤ پولو کے مطابق یہ دُم لمبو سکرال سے پیدا ہوتی ہے یہ وہ ایریا ہے جو  ریڑھ کی ہڈی کو شروعانی سے جوڑتا ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-20/318618_2531511_updates.jpg

ماہرین کی جانب سے اس دُم کو ’ انسانوں کی جھوٹی یا مصنوعی  دم ‘کے طور پر تشخیص کیا گیا ہے جو کہ بظاہر دم لگتی ہے لیکن اس کی اصل وجہ ریڑھ کی ہڈی اور ٹیومر کی خرابی ہے۔ ڈاکٹرز  کا یہ بھی کہنا ہے کہ  یہ بیماری  ایک دُم سے مختلف ہوتی ہے جس میں پٹھوں، خون کی شریانیں اور اعصاب ہوتے ہیں لیکن ہڈیاں نہیں ہوتیں۔

Ansa Awais

Content Writer