ویب ڈیسک:صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر نے الیکشن کمیشن حکام سے طے وقت ختم ہوتے ہی اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان 11 سے 11:30 کا وقت متعین تھا۔ معینہ وقت میں الیکشن کمیشن حکام کے نہ آنے پر ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔
صدر مملکت کی جانب سے آئینی امور پر مشاورت کے بعد فوری اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ صدر کی جانب سے ایوان کے اعلی حکام کو معینہ وقت ختم ہوتے ہی اعلامیہ تیار کرتے ہی جاری کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن صدر مملکت کو صدر سے صوبائی اسمبلیوں بارے مشاورت سے انکار کرچکا ہے۔