ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون کا آن لائن آرڈر ، ڈیلیوری بوائے کے ساتھ کیا ہوا ؟

آئی فون کا آن لائن آرڈر ، ڈیلیوری بوائے کے ساتھ کیا ہوا ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کرناٹک کے ہاسن ضلع میں 20 سالہ نوجوان نے آن لائن آرڈر کیے آئی فون کے لیے رقم نہ ہونے پر مبینہ طور پر  ڈیلیوری ایجنٹ کو ہی قتل کر دیا اور لاش گھر میں چھپا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمانت دت نامی نوجوان نے آئی فون آرڈر کیا اور جب ڈیلیوری بوائے اسے دینے آیا تو ہیمانت نے اس کی کمر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا اور لاش گھر میں چھپا دی۔بعدازاں اس نے لاش قریبی ریلوے اسٹیشن پر جلا دی اور قتل کا ثبوت ختم کرنا چاہا لیکن ناکام رہا۔رپورٹس کے مطابق 11 فروری کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے لاش کے کچھ آثار ملے جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا، مقتول کی شناخت 23 سالہ ہیمانتھ نائیک کے نام سے ہوئی جو ای کارٹ ایکسپریس میں ملازمت کرتا تھااور اس رات وہ سیکنڈ ہینڈ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-20/318620_5586472_updates.jpg

تاہم جب وہ ملزم کے گھر پہنچا اور فون کے لیے 46 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تو اس نے ہیمانتھ نائیک کو قتل کردیا اور   لاش کو ریلوے اسٹیشن کے قریب جلانے سے پہلے چار دن تک اپنے گھر میں چھپائے رکھا۔ملزم ایک بیگ میں لاش کو ڈال کر ریلوے اسٹیشن پر لے کر گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی جس کی مدد سے پولیس ملزم تک پہنچی اور اسے گرفتار کیا۔

Ansa Awais

Content Writer