ویب ڈیسک: سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئر لائنز کے لیے نئی ایڈوائزری جنرل اتھارٹی آف سول ایشن سعودی عرب (گاگا) نے جاری کی ہے، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔گاگا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھا کر سفر کرانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام مسافروں و ایئر لائنز کو نئی ایڈوائزری پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گاگا کے مطابق جن مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو انہیں بورڈنگ پاس جاری نہ کریں، ہدایات پرعمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
سعودی ایوی ایشن نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ایئرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ پاسز جاری کئے لیکن آئندہ ایسا نہ کیا جائے۔