آڈیو لیک معاملہ، یاسمین راشد نے بڑا اعلان کردیا

20 Feb, 2023 | 08:39 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے ٹیلی فون ٹیپ اور ریلیز کرنے پر عدالت جانے کا اعلان  کردیا۔ 

یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی فون ٹیپ کرنے سے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ، رانا ثناا للہ بتائیں کہ انہوں نے کس کی اجازت سے ان کے فون ریکارڈ کیے ؟اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان کی پیشی کےحوالےسے تمام ترانتظامات مکمل کرلیےہیں۔

واضح رہے کہ  ہفتے کو   پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں سنا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے فون پر کہہ رہی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہوگئے ہیں؟ اس پر غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ ابھی تک نہیں ملے آرڈر۔مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، جس پر غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے، مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان سائن کرتے ہیں اس پر۔

مزیدخبریں